Monday, May 13, 2024

نازو شنواری والدین قتل کیس، تین ملزموں نے عبوری ضمانت میں پھر توسیع کرا لی

نازو شنواری والدین قتل کیس، تین ملزموں نے عبوری ضمانت میں پھر توسیع کرا لی
September 25, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) نازو شنواری والدین قتل کیس میں تین ملزموں نے عبوری ضمانت میں ایک بار پھر توسیع کرا لی۔ دیگر چار ملزموں نے بھی ضمانتوں کیلئے درخواستیں دائر کر دیں۔  ملزمان میں سلیمان خان، عبدالرحمٰن، حاجی مقرب خان اور اسفند یار خان شامل ہیں۔ شنواری کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر اسلم نے کی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ نازو شنواری کا کہنا تھا آج ایک بار پھر عبوری ضمانت میں توسیع سے بہت مایوسی ہوئی۔ وہ دن دور نہیں جب یہ لوگ قانون کی گرفت سے نکل کر مجھے بھی قتل کر دینگے۔ نازو شنواری نے کہا سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ کیسا انصاف ہے۔ قاتل دندناتے پھر رہے ہیں اور ہم خوف کے باعث چھپے ہوئے ہیں۔ نازو شنواری کے والد صفدر کو جائیداد کے تنازعے پر قتل کیا گیا تھا۔ والدہ نے انصاف کے لئے بھاگ دوڑ شروع کی تو پشاور میں پیشی سے واپسی پر اسے ڈرائیور سمیت قتل کر دیا گیا تھا۔ چمکنی پولیس نے مقدمہ پہاڑی پورہ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا اور یوں انصاف لٹکا ہی رہ گیا تھا۔