Wednesday, April 24, 2024

ناروے کے میگنس کارلسن شطرنج کے نئے عالمی چیمپئن بن گئے

ناروے کے میگنس کارلسن شطرنج کے نئے عالمی چیمپئن بن گئے
November 29, 2018
اوسلو ( 92 نیوز)ناروے کے میگنس کارلسن شطرنج کے نئے عالمی چیمپئن بن گئے،فائنل معرکے میں امریکی حریف کو شکست دی  ۔ میگنس کارلسن نے چوتھی بار عالمی شطرنج چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے ،اوسلو میں ہونے والے مقابلے میں انہوں نے اپنے امریکی حریف  کرونا کو تھری ٹائی بریکر میں شکست دی ۔ وہ  رواں سال مختلف مقابلوں   میں ناقابل شکست رہے،میگنس کارلسن کو چیمپئن شپ جیتنے پر 6لاکھ 26ہزار امریکی ڈالر انعامی رقم بھی ملی۔ کارلسن گزشتہ آٹھ سال سے دنیا کے ٹاپ کھلاڑیوں میں شمارہوتے آرہے ہیں،انہوں نے 2013 میں بھارت کے  وشواناتھ آنند کوشکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔