Friday, April 19, 2024

ناروے کے مسافر جہاز کی بم کی جھوٹی اطلاع پر سویڈن کے ایئر پورٹ پر لینڈنگ

ناروے کے مسافر جہاز کی بم کی جھوٹی اطلاع پر سویڈن کے ایئر پورٹ پر لینڈنگ
February 8, 2019
 اوسلو (92 نیوز) ناروے کے مسافر جہاز کو دوران پرواز بم کی جھوٹی  اطلاع پر  سویڈن کے ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ ناروے کا مسافر طیارہ  فرانس کے شہر نِیس جارہا تھا کہ بم کی اطلاع پر اسے  سویڈن کے  بین الاقوامی ایر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی ۔ پولیس  نے فوری طور پر جہاز خالی کرا لیا جبکہ بم اسکواڈ نے  تلاشی کے بعد اُسے کلیئر قرار دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق  طیارے میں  عملے سمیت ایک سو انہتر مسافر سوار تھے ۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ  دوران پرواز بم کی اطلاع کیسے موصول ہوئی ۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔