Monday, May 6, 2024

ناروے کی پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش ‏

ناروے کی پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش ‏
January 8, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) ناروے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی۔نارویجن وزیر اعظم  کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت بڑے ممالک ، اپنے مسائل خود حل کرسکتے ہیں۔ بھارت کے سرکاری دورے پر آئی نارویجن وزیر اعظم ارنا سول برگ نے  نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو ہم دونوں ممالک میں ثالثی کرانے کو تیار ہے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی  سے صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری میں کمی واقع ہو سکتی ہے کیونکہ دونوں ملک دفاع پر بھاری رقوم خرچ کر رہے ہیں۔ ناروے نے گزشتہ چند برسوں کے درمیان متعدد عالمی تنازعات میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے جن میں فلسطین اور سری لنکا میں جاری تنازعات بھی شامل ہیں۔