Friday, April 26, 2024

ناروے نے 400 میٹر کی ہرڈل ریس میں سونے کا تمغہ جیت لیا

ناروے نے 400 میٹر کی ہرڈل ریس میں سونے کا تمغہ جیت لیا
October 1, 2019
قطر ( 92 نیوز) قطر میں ورلڈ ایتھلیٹ چیمپئن شپ  میں زبردست مقابلے جاری ہیں جہاں  ناروے کے  کرسٹن نے چار سو میڑ کی ہرڈل ریس میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ قطر میں ورلڈ ایتھلیٹ چیمپئن شپ کے  چوتھے روز بھی ایتھلیٹس میڈلز اپنے  نام کرنے کے لیے ان ایکشن ہوئے، ناروے کے  کرسٹن  نے چار سو میڑ کی ہرڈل ریس میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا جب کہ 5 ہزار میٹر ریس میں ایتھوپیا کے مختار ادریس نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ [caption id="attachment_243399" align="alignnone" width="500"] ڈسک تھرونگ میں سویڈن کے ڈینئل اسٹال نے پہلی پوزیشن حاصل کی[/caption]

پاکستان میں کھیلنے سے انکار،سری لنکن بورڈ کا کھلاڑیوں کیخلاف ایکشن

ڈسک تھرونگ میں  سویڈن کے ڈینئل اسٹال  نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، 800میٹر کی ویمن ریس میں یوگنڈا کی حلیمہ ناکہی  نے  گولڈ میڈل حاصل کیا۔ امریکا ابھی تک 13میڈلز جیت کر ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

سری لنکا  سکیورٹی سے مطمئن ، پاکستان میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اشارہ