Monday, May 6, 2024

ناروے میں الیکٹرک کاروں کی فروخت میں نمایاں اضافہ

ناروے میں الیکٹرک کاروں کی فروخت میں نمایاں اضافہ
January 4, 2019
اوسلو (این این آئی) شمالی یورپی ملک ناروے میں گزشتہ برس فروخت کردہ نئی گاڑیوں میں سے قریب ایک تہائی الیکٹرک کاریں تھیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات نارویجین روڈ فیڈریشن نے بتائی۔ اسکینڈے نیویا کے اس ملک کا ارادہ ہے کہ وہ اپنے ہاں سن 2025 تک روایتی معدنی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت مکمل طور پر بند کر دے گا۔ عالمی سطح پر یہ ایک نیا ریکارڈ ہے کہ کسی ملک میں کسی بھی سال کے دوران بیچی گئی نئی گاڑیوں میں سے اکتیس فیصد سے زائد بہت ماحول دوست الیکٹرک کاریں تھیں۔