Thursday, April 25, 2024

نارووال:درندہ صفت انسان کی ذہنی معذوربچی سے زیادتی ،حالت غیر ہونے پر بچی ہسپتال داخل ملزم گرفتار

نارووال:درندہ صفت انسان کی ذہنی معذوربچی سے زیادتی ،حالت غیر ہونے پر بچی ہسپتال داخل ملزم گرفتار
May 11, 2015
نارووال (92نیوز)نارووال میں درندہ صفت انسان کی ذہنی معذور بچی سے زیادتی حالت غیر ہونے پر بچی ہسپتال داخل مقدمہ درج ملزم گرفتارکرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول کے سٹور کیپر23 سالہ آفتاب احمدکی 14 سالہ معذور بچی کے ساتھ زیادتی، آفتاب بہانے سے بچی کو سٹور میں لے گیا جہاں اُسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار لڑکی نے اپنی ماں کو سارا احوال اپنی زبان میں کہ دیا۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈاکٹرزنے بچی سے زیادتی کی تصدیق کردی ۔ ماں نے درخواست تھانہ صدر کو دی جس پر DPO نارووال سید حشمت کمال نے ایک ٹیم تشکیل دی اور ملزم کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا ۔ DPO نارووال سید حشمت کمال نے تمام ریڈنگ پارٹی کو نقد انعام و تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔