Wednesday, April 24, 2024

نارووال، ڈسکہ میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا

نارووال، ڈسکہ میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا
July 10, 2018
نارووال (92 نیوز) گرمی اور حبس کے ستائے شہریوں کی دعائیں رنگ لے آئیں۔ نارووال اور ڈسکہ میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔ موسم سہانا ہونے پر مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔ نارووال میں بادل کھل کے برسے اور گرمی کی چھٹی کرا دی۔ سیالکوٹ کے شہر ڈسکہ میں تیز بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔ گوجرانوالہ میں کالی گھٹاؤں کا راج برقرار ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سہانا ہو گیا۔ ادھر کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان  ہے۔ خیبرپختونخوا میں مون سون کی بارشوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز رواں ہفتے ہو گا۔ بارشوں کا سلسلہ  15 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہونا شروع ہو گئیں۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے  زیادہ تر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔