Friday, April 26, 2024

نارووال ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال کے لیبر روم سے نامعلوم خاتون نومولود کو لے اڑی

نارووال ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال کے لیبر روم سے نامعلوم خاتون نومولود کو لے اڑی
May 17, 2018
نارووال (92 نیوز)  نارووال میں ظالم خاتون نے ممتا سے اس کا لخت جگر چھین لیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے لیبر روم سے سحری کے وقت بجلی بند ہونے پر نامعلوم خاتون نومولود کو لے اڑی۔ اسپتال کے لیبر روم میں رات کے وقت شکیلہ بی بی نے آپریشن کے بعد بچے کو جنم دیا۔ سحری کے وقت بجلی بند ہونے پر نامعلوم خاتون لیبر روم سے بچے کو لے کر فرار ہو گئی۔ سفید چادر اوڑھے اغواء کار خاتون بچے کو لے کر رکشے پر فرار ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی ۔ نومولود کے اغواء کے بعد اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔ بچے کا باپ ہاتھ جوڑ کر اپنے لخت جگر کی بازیابی کے لئے دہائیاں دے رہا ہے۔ اغواء کی واردات کے بعد اسپتال کے لیبر روم میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اسپتال سے نومولود کا اغواء کوئی نئی بات نہیں، لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کیا پولیس آٹھ سال بعد والدین بننے والے جوڑے کو ان کا لخت جگر لوٹا پائے گی یا وہ زندگی بھر اس درد کو دل میں لئے تڑپتے رہیں گے۔