Saturday, April 27, 2024

نارووال میں تحریک لبیک کے کارکنوں کا احسن اقبال کے گھر کی جانب مارچ

نارووال میں تحریک لبیک کے کارکنوں کا احسن اقبال کے گھر کی جانب مارچ
November 22, 2017

نارووال ( 92 نیوز ) نارووال میں تحریک لبیک کے کارکنوں نے وزیر داخلہ احسن اقبال کے گھر کی جانب مارچ کیا ۔ پولیس کی بھاری نفری نے مارچ کے شرکا کو روک لیا ۔
شرکا اور اہلکاروں میں جھڑپ بھی ہوئی جس میں مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ بھی کیا گیا جبکہ پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔ 10 گھنٹے احتجاج کے بعد مذاکرات کے بعد گرفتار علما کو رہا کردیاگیا۔