Friday, May 17, 2024

نارووال میں بارات میں نوٹوں کی برسات ہو گئی

نارووال میں بارات میں نوٹوں کی برسات ہو گئی
March 14, 2021

نارووال (92 نیوز) نارووال میں بارات میں نوٹوں کی برسات ہو گئی۔ باراتیوں نے 20 لاکھ روپے سے زائد اڑا دیئے۔

بچے ، بوڑھے اور جوان ہوا اڑتے نوٹ پکڑ کر جھولیاں بھرتے رہے۔ دلہا کے بھائی عزیز و اقارب نے دکانوں کی چھت پر چڑھ کر نوٹوں کی بارش کی۔ 10، 20، 50 ، 100 اور 500 روپے کے نوٹ ہوا میں اڑائے گئے۔ کرنسی نوٹوں کی اتنی بارش ہوئی کہ زمین پر پڑے نوٹ اٹھانے والے کم پڑھ گئے۔

شادی کی تقریب میں دو ملین روپے کی بارش کی گئی۔ نوٹوں کی بارش سے ظفروال روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی۔ جام ٹریفک کی روانی کیلئے مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔ دلہا محمد عرفان کی بارات نواحی گاوں سے لاہور روانہ ہو گئی۔ تقریب میں ہزاروں روپے لوٹ کر بچوں اور جوانوں کے چہرے خوشی سے نہال ہو گئے۔