Saturday, May 4, 2024

نارووال : مسافر بس الٹنے سے 6افراد جاں بحق

نارووال : مسافر بس الٹنے سے 6افراد جاں بحق
May 7, 2016
نارووال(92نیوز)نارووال کے علاقے ظفروال کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جس سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نارووال کے ظفر وال میں ایک تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی ۔ مسافر بس کے الٹنے سے چھ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ اس  حادثے میں تیس سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔