Saturday, April 27, 2024

نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال کیخلاف تحقیقات مکمل

نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال کیخلاف تحقیقات مکمل
July 20, 2020

لاہور (92 )نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی  کیس میں لیگی رہنما احسن اقبال کیخلاف تحقیقات مکمل کرلیں، رپورٹ نیب ہیڈکوارٹرز کو ارسال کر دی گی ، تفتیشی ٹیم کی جانب سے جمع شدہ شواہد کی روشنی میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کردی ، احتساب عدالت نے نیب کو ریفرنس دائر کرنےکیلئے  26 اگست تک کی مہلت دے دی۔

نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب نے لیگی رہنما احسن اقبال کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ نیب ہیڈکواٹرز بھیج دی۔ جمع شواہد کی روشنی میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کردی ، بتایا، سابق وفاقی وزیر کے کرپشن میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال نیب آرڈیننس کی دفعہ 9 کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں، انہوں نے نہ صرف نارووال سپورٹس سٹی منصوبے کا اسکوپ بڑھا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا بلکہ صوبائی حکومت کے منصوبے کو ہائی جیک کرکے اضافی فنڈز بھی خرچ کیے۔

نیب کے مطابق احسن اقبال نے بطور وزیر منصوبہ بندی تمام قوانین کو جان بوجھ کر توڑا ، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائیگا۔

قبل ازیں نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، احسن اقبال کے جونیئر وکیل سکندر اعجاز عدالت کے روبرو پیش ہوئے، نیب تفتیشی افسر نے بتایا کہ ریفرنس پراسس میں ہے، کچھ وقت دیا جائے۔

عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 26 اگست تک ملتوی کر دی۔