Friday, April 26, 2024

نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن ، احسن اقبال آج نیب راولپنڈی طلب

نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن ، احسن اقبال آج نیب راولپنڈی طلب
July 2, 2019
راولپندی ( 92 نیوز) نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لئے  نیب راولپندی نے ن لیگی رہنما احسن اقبال کو آج طلب کرلیا۔ احسن اقبال کو آج نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ذرائع کے مطابق نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن پرنیب کی تحقیقات جاری ہیں ،   طلبی کے نوٹس میں نیب راولپنڈی کے آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس کے مطابق احسن اقبال نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا، اپنے حلقے میں اربوں روپے کےسپورٹس سٹی تعمیرکرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ نارووال میں سپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا۔