Tuesday, May 21, 2024

نارووال اسپورٹس سٹی سکینڈل ، احسن اقبال کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 فروری تک توسیع

نارووال اسپورٹس سٹی سکینڈل ، احسن اقبال کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 فروری تک توسیع
February 7, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی سکینڈل کیس میں احسن اقبال کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 فروری تک توسیع کر دی۔ دوران سماعت احسن اقبال روسٹرم پر آئے اور کہا کہ نیب سے پوچھیں سعودی عرب کو خط لکھا تو کیا جواب ملا؟؟؟ نیب بتائے کیا ان کے اکائونٹس میں نکلی رقوم وہی نہیں جو اثاثوں کی فروخت سے ملیں۔ جج محمد بشیر نے کہا کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنس میں سب کچھ بتائیں گے کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے۔ عدالت نے احسن اقبال کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی۔ میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے نیب کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ آئین کے خلاف ہے ۔ نیب کو ایک پیشکس کرتا ہو کہ پلی بارگین کر لیں ورنہ نیب کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ کروں گا۔ کیا وفاقی حکومت بلوچستان میں چھوٹے ڈیم نہیں بنا رہی۔ وفاقی حکومت صوبوں میں کافی پراجیکٹ بنا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب کسی پر ریفرنس بنایا جاتا ہے تو ان کی فیملی اور احباب کا بھی ٹرائل ہوتا ہے۔ نواز شریف کی  حالت ابھی بھی تشویش ناک ہے۔ ان کی لندن میں موجودگی ضروری ہے۔ جب ان کی صحت درست ہو گئی تو وطن واپس آئیں گئے۔ سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا غریب جس مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اس نے ملک کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔۔ گزشتہ 15 ماہ سے ہماری معیشت سکڑ رہی ہے۔ اس حکومت نے 15 ماہ میں 72 سالوں سے بھی زیادہ قرضہ لیا۔