Friday, April 26, 2024

نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کرنے کی ہدایت

نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کرنے کی ہدایت
November 19, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی ، عدالت کی جانب سے ریفرنس کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت  احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغرعلی نے  کی ، مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال ، سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ اخترنواز گنجیرہ اورسرفرازرسول پیش ہوئے۔ عدالت نے  نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی۔

میڈیا سے گفتگومیں احسن اقبال نے کہا کہ اڑھائی سال بعد ریفرنس دائرہوا، نارووال اسپورٹس سٹی منصوبہ اب کھنڈر کا منظرپیش کرتا ہے،نیب کا سایہ جس منصوبے پرپڑا وہ تباہ ہوجاتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمران چین جا کرسی پیک کی قسمیں کھاتے ہیں کہ بہت شفاف منصوبہ تھا،پاکستان آنے پراسے کرپشن کا منصوبہ کہتے ہیں۔