Friday, April 19, 2024

نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس ، شریک ملزم آصف شیخ وعدہ معاف گواہ بن گئے

نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس ، شریک ملزم آصف شیخ وعدہ معاف گواہ بن گئے
September 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) لیگی رہنما احسن اقبال کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں شریک ملزم آصف شیخ وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

چیئرمین نیب نے آصف شیخ کے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کر لی۔ نیب نے سیکشن چھبیس کے تحت ریفرنس میں وعدہ معاف گواہ بنایا۔ آصف شیخ وزارت پلاننگ میں تعینات رہے۔ نیب نے احتساب عدالت کو بھی تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔