Saturday, April 20, 2024

نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل ، نیب نے ریفرنس دائر کرنے کیلئے وقت مانگ لیا

نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل ، نیب نے ریفرنس دائر کرنے کیلئے وقت مانگ لیا
June 26, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں احسن اقبال کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس کمپلیکس کیس کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے ریفرنس دائر کرنے کے لئے ایک بار پھر وقت مانگتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مئی میں نیب نے انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کیا۔ کچھ گواہوں کی عمر زیادہ ہے۔ وہ کورونا کی وجہ سے بیان دینے نہیں آ سکتے۔ جب تک گواہان کے بیانات نہیں ہوتے تب تک انوسٹی گیشن مکمل نہیں ہو سکتی۔ احسن اقبال نے کہا کہ کورونا انہیں بھی ہوا۔ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ نیب بلائے اور گواہ نہ آئیں۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر اگلی بار ریفرنس دائر نہ کیا تو نیب مکمل تفصیل دیگا کہ کون سا گواہ کس وجہ سے نہیں آسکتا۔ عدالت نے سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والوں کا تعلق ریاست مدینہ سے کم اور سویت یونین سے زیادہ لگتا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت اب بہتر ہو رہی ہے۔ کورونا ختم ہونے کے بعد نوازشریف کا ہارٹ پروسیجر ہو گا۔