Thursday, May 9, 2024

نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل میں گرفتار احسن اقبال کے جسمانی ریمانڈ میں 20 جنوری تک توسیع

نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل میں گرفتار احسن اقبال کے جسمانی ریمانڈ میں 20 جنوری تک توسیع
January 13, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) احستاب عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل میں گرفتار احسن اقبال کے جسمانی ریمانڈ میں 20 جنوری تک توسیع کر دی۔ لیگی رہنما جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج اعظم خان کے روبرو پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر عثمان مراز نے موقف اپنایا کہ ملزم سے بہت سارا ریکارڈ لینا باقی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق احسن اقبال اقامہ کی بنیاد پر جو ملازمت کرتے رہے اس سے متعلق بھی معلومات کے لیے سعودی حکومت کو خط لکھا جائے گا اور تفصیلات طلب کی جائیں گے۔ اگر ممکن ہوتا تو 90 روز کا ریمانڈ مانگتے۔ احسن اقبال نے محض اپنی خواہش کے لئے وفاقی حکومت کا خزانہ لٹا دیا۔  نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل ، احسن اقبال ، جسمانی ریمانڈ ، 20 جنوری ، توسیع احسن اقبال کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ نے ریمانڈ کی مخالفت کی اور دلائل دئیے کہ تمام دستاویزات نیب کے پاس موجود ہیں۔ نارووال سپورٹس سٹی میں میرے موکل پر کوئی جرم بنتا ہی نہیں۔ ایک منصوبے پر ایک سو کی جگہ دو سو لگ گئے تو جرم کہاں سے ہو گیا؟؟؟ دوران سماعت احسن اقبال بھی روسٹرم پر آگئے ۔ جج سے مکالمے میں کیس کو پاکستان کا سب سے بڑا لطیفہ قرار دے دیا۔ سوال اٹھایا کہ ہم سیاست دانوں کو الٹی چھری سے ذبح کیوں کیا جاتا ہے ۔ ان کو اعتراض ہے کہ پراجیکٹ نارووال میں کیوں بنا۔ کیا نارووال اسرائیل میں ہے یا انڈیا کا حصہ؟؟؟ احسن اقبال نے احتساب عدالت کے جج کو خط بھی تحریر کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان کو اسپورٹس سٹی کا بجٹ روکنے پر کیس میں شامل کرنے کی استدعا کر دی ۔ استفسار کیا کہ کرتار پورا راہداری 17 ارب سے زائد کی بنی، کہاں سے منظوری لی؟ نیب خاموش کیوں؟؟؟؟