Saturday, April 20, 2024

نارنگ منڈی : مبینہ پولیس مقابلہ میں 3ڈاکو ہلاک 3فرار

نارنگ منڈی : مبینہ پولیس مقابلہ میں 3ڈاکو ہلاک 3فرار
July 12, 2015
شیخوپورہ(92نیوز) نارنگ منڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 3ڈاکو ہلاک جبکہ 3ڈاکو پولیس کو جل دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نارنگ منڈی پولیس کے مطابق 6مسلح ڈاکو علی الصبح آہدیاں روڈ پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کررہے تھے جسکی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ نارنگ منڈی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس پارٹی کو آتا دیکھ کر ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھندفائرنگ کردی جو معجزانہ طور پر  محفوظ رہے ،15منٹ تک پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہنے کے بعد 3ڈاکو فرار ہوگئے جبکہ 3ڈاکو شدید زخمی حالت میں پولیس نے حراست میں لے لئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جب ان زخمی ڈاکووں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال شفٹ کیا جارہاتھا تو راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم  توڑ گئے۔