Friday, April 26, 2024

نارنگ منڈی: عوام کو لوٹنے میں مصروف 3ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

نارنگ منڈی: عوام کو لوٹنے میں مصروف 3ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک
July 12, 2015
نارنگ منڈی (92نیوز) نارنگ منڈی میں پولیس نے تین ڈاکو ہلاک کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق نارنگ منڈی کے چک دھلہ میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں تین ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس کو اطلاع مل گئی۔ پولیس بروقت کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچی تو ڈاکوﺅں کے ساتھ مڈبھیڑ ہو گئی جس میں تین ڈاکو ہلاک ہو گئے۔