Friday, May 17, 2024

نارنگ منڈی ، دکانداروں کا چوری کے شبہ میں بچوں پر وحشیانہ تشدد

نارنگ منڈی ، دکانداروں کا چوری کے شبہ میں بچوں پر وحشیانہ تشدد
October 11, 2019
شیخوپورہ (92 نیوز) شیخوپورہ کے علاقے نارنگ منڈی میں دکانداروں نے اپنی عدالت لگالی، چوری کے شبہ میں معصوم بچوں کو وحشیانہ تشد د کا نشانہ بنایا، منہ کالا کر کے آدھے سر کے بال منڈوائے اور پورے بازار کا چکر لگوایا، تشدد میںملوث 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، وزیراعلیٰ نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ ریل بازار نارنگ منڈی کے تاجروں نے 4 بچوں کو چوری کرنے کے الزام میں پکڑا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آدھے سر کے بال منڈوادیئے، اسی پر بس نہ کیا منہ کالا کرکے، گلے میں جوتوں کا ہار پہنا کر بازار کا چکر بھی لگوایا۔ دکان دار بھرے بازار کے سامنے چاروں بچوں پر جوتوں، مکوں اور ٹھڈوں سے تشدد بھی کرتے رہے، تشدد سے بچوں کی حالت غیر ہوگئی مگر چند گز کے فاصلے پر پولیس کی حفاظت میں دینے کی بجائے مکرہ عمل جاری رکھا پولیس حرکت میں آئی نہ ہی شہریوں میں سے کوئی بچانے کے لیے آگے بڑھا، دیگر دکاندار بھی تماشہ دیکھتے رہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔