Friday, April 19, 2024

ناردرن کی ٹیم خیبر پختونخوا کو ہرا کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

ناردرن کی ٹیم خیبر پختونخوا کو ہرا کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی
October 24, 2019
 فیصل آباد (92 نیوز) ناردرن کی ٹیم خیبر پختونخوا کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ناردرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ عمر امین 43 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ عثمان شنواری نے 13 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ جواب میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے مقابلہ تو خوب کیا لیکن آخری اوور میں 145 رنز ہی بنا سکی  بہترین باؤلنگ پر حارث رؤف مین آف دی میچ قرار پائے۔