Wednesday, May 1, 2024

نارتھ ہمپٹن کیخلاف پریکٹس میچ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط

نارتھ ہمپٹن کیخلاف پریکٹس میچ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط
May 7, 2018
ہمپٹن شائر( 92 نیوز) نارتھ ہمپٹن کیخلاف پریکٹس میچ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ،میزبان ٹیم نے گرین کیپس کو جیت کے لیے 133رنز کا  ہدف دے دیا۔ نارتھ ہمپٹن شائر نے آخری روز کھیل کا آغاز 240پانچ کھلاڑی آؤٹ سے کیا،تاہم میزبان ٹیم  61رنز کے اضافے کیساتھ 301رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ نارتھ ہمپٹن جانب سے کپتان روب نیوٹن 118رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور محمد عباس نے چار،چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی ٹیم کی 133رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔