Thursday, May 2, 2024

نارتھ کیرولینا کی یونیورسٹی میں فائرنگ ، دو نوجوان ہلاک

نارتھ کیرولینا کی یونیورسٹی میں فائرنگ ، دو نوجوان ہلاک
May 1, 2019
نارتھ کیرولینا ( 92 نیوز ) امریکا کی ریاست نارتھ کیرولینا کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے دونوجوان ہلاک جبکہ  4زخمی ہوگئے ہیں، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ میڈیارپورٹس کےمطابق ہلاک ہونےوالوں کی عمریں 17 اور 18 سال ہیں جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کاکہناہےکہ فائرنگ سے2 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

 کیلی فورنیا میں یہودیوں کی عبادت گاہ پرفائرنگ ، خاتون ہلاک

عینی شاہدین کےمطابق فائرنگ کےبعدیونیورسٹی کی لائبریری اور دیگر کمروں سےطلباءنے بھاگ کرجان بچائی جبکہ جائےوقوعہ سےہی فائرنگ کرنے والے  22سالہ طالبعلم کو حراست میں لےلیاگیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ  نےفائرنگ کے بعد یونیورسٹی کیمپس کولاک کردیاجس کے بعدسکیورٹی اہلکاروں نے عمارت کی مکمل تلاشی لی۔ انتظامیہ کی جانب سےلوگوں کومحفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔