Saturday, May 11, 2024

نارتھ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ ، دو ڈاکو ہلاک

نارتھ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ ، دو ڈاکو ہلاک
April 26, 2021

کراچی (92 نیوز) نارتھ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے خاتون سمیت پانچ راہ گیر زخمی ہو گئے۔ ڈاکوؤں کی لاشوں اور زخمی راہ گیروں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

 پولیس کا کہنا تھا شہری اے ٹی ایم سے پیسے لے کر نکلا تھا۔ ڈاکوؤں نے لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ گشت پر موجود پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا۔