Saturday, April 20, 2024

نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈانڈسٹریز کے سربراہ کے متحدہ رہنماؤں  پرالزامات بوچھاڑ

نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈانڈسٹریز کے سربراہ کے متحدہ رہنماؤں  پرالزامات بوچھاڑ
March 10, 2017
کراچی (92نیوز)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹریز کے سربراہ نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے  خلاف الزامات کی بوچھاڑ کردی ۔ کہنے لگے جب کاروبار شروع کرنے آئے تو رؤف صدیقی نے تین کروڑ مانگ لیے فاروق ستار  نےپہلے الیکشن کے لیے چھ لاکھ روپے لیے ۔25 ہزار کم ہونے پر نائن زیرو سے دھمکی آمیز فون آیا۔ تفصیلاتکےمطابق نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے سربراہ کیپیٹن ریٹائرڈ معیز بھی ایم کیو ایم پر پھٹ پڑے۔ کہنے لگے وہ کاروبار کرنے آئے تو رؤف صدیقی نے تین کروڑ روپے رشوت مانگی، انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو بھی نہ بخشا۔ کیپٹن ریٹائرڈ معیز نے کہا کہ ضلع وسطی کا بیڑا غرق کردیا گیا ۔ اربوں کھربوں روپے لوٹے گئے گورنر ہاؤس میں چائنا کٹنگ کے پیسوں کی بندر بانٹ ہوتی تھی ۔