Sunday, September 8, 2024

ناران کاغان میں بدترین ٹریفک جام کے باعث ہزاروں سیاح پھنس گئے

ناران کاغان میں بدترین ٹریفک جام کے باعث ہزاروں سیاح پھنس گئے
July 10, 2016
مانسہرہ(92نیوز)عید آئی خوشیاں بھی اپنے سنگ لائی لوگوں نے ان خوشیوں کو مزید بڑھانے کا پروگرام بنایا اپنے فیملی ممبرز کو لے کر پہنچے ناران ، کاغان اور دیگر سیاحتی مقامات پر لیکن وہاں سے واپسی کسی ڈراؤنے خواب سے کم ثابت نہ ہوئی ۔ بدترین ٹریفک جام  کے  باعث ہزاروں سیاح پھنس گئے  منافع خوروں نے پٹرول پانچ سو روپے لٹر فروخت کرنا شروع کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق عید کے موقع پر خوشیاں منانے کے لئے ناران ،کاغان اور دیگر سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے سیاح ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے درمیان ٹریفک جام میں پھنس گئے کھانا ختم، پانی ختم  اور تو اور ناران میں پٹرول بھی پانچ سو روپے لٹر فروخت ہونے لگا۔ وادی کاغان میں سیاحوں کا رش اس قدر بڑھا کہ ہوٹلوں میں جگہ کم پڑ گئی تو ہوٹل مالکان نے بھی منہ مانگے کرائے حاصل کئے۔ ناران سے آنے والے سیاحوں کو اُس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب گاڑیوں میں پٹرول ختم ہوا تو پٹرول پمپوں پر بھی نایاب ہو گیا کھلا پٹرول پانچ سو روپے فی لٹر فروخت کیا گیا ۔ دوسری طرف وادی کالام میں بھی ٹریفک جام میں ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں سیاح شاہراہ پر محصور ہو کر رہ گئے ۔