Monday, September 16, 2024

ناران چلاس روڈ پر گاڑی کو حادثہ، 3وکلا جاں بحق، 14زخمی

ناران چلاس روڈ پر گاڑی کو حادثہ، 3وکلا جاں بحق، 14زخمی
August 9, 2016
ناران (92نیوز)وکلا کے ساتھ ایک اور سانحہ پیش گا آگیا ہے ۔  ناران چلاس روڈ پر گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی ہے جس میں  تین وکلا جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے ہیں ۔  زخمیوں کوفوری طور پر  ڈی ایچ کیو اسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا ہے ۔  حادثے کا شکار وکلا کا منڈی بہاؤالدین کے علاقے ملکوال سے تعلق ہے جبکہ وہ سیر و سیاحت کیلئے ناران  گئے ہوئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں کی فیض احمد، ارشد مجاہد اور وقاص کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے ۔