Friday, April 19, 2024

نادرا کے اضافی ڈائریکٹرجنرلز کو تبدیل کرنے کیلئے حکمت عملی تیار

نادرا کے اضافی ڈائریکٹرجنرلز کو تبدیل کرنے کیلئے حکمت عملی تیار
May 27, 2016
اسلام آباد(92نیوز)نادرا کے اضافی ڈائریکٹرجنرلز کوتبدیل کرنے کیلئے حکمت عملی طے کرلی گئی، ہیڈکوارٹرز اورریجنل دفاترمیں اب صرف دس ڈائریکٹر جنرلز تعینات ہونگے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے نادرا میں کثیر تعداد میں تعینات ڈائریکٹرجنرلز کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی تعداد کم کرنے کا حکم دیا تھا،ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرلز کی تعداد کم کرنے کیلئے نادرا نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ نئی حکمت عملی کے مطابق نادرا ہیڈکوارٹر میں تعینات 18 ڈی جیز میں سے صرف 5 کا انتخاب کیا جائے گا،اسی طرح نادرا کے علاقائی دفاتر میں بھی ڈائریکٹر جنرلز کی تعداد دس سے کم کر کے 5 کردی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جیز کی تعداد میں کمی کے فیصلے کو نادرا ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں شامل کیاجائے گا،ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کی منظوی کے بعد ڈائریکٹر جنرلز کی تقرری  کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری ہوگا،وزرات داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کو بریفنگ کےدوران بتایا گیا کہ نادرا میں کام کرنے والے ڈی جیز کی تنخواہ 13 لاکھ سے 17 لاکھ تک ہے جس پر وزیر داخلہ کی جانب سے سخت برہمی کا اظہا ربھی کیا گیا ۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بااثر  ڈائریکٹر جنرلز کے صرف تبادلے ممکن ہیں انہیں عہدوں سے ہٹانا یا برطرف کرنا ممکن نظر نہیں آتا۔