Thursday, April 25, 2024

نادرا کو ای ویزا کے لئے 9931 درخواستیں موصول

نادرا کو ای ویزا کے لئے 9931 درخواستیں موصول
June 16, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)ای ویزا پالیسی کامیابی کے راستے پر گامزن ہے ، نادرا کو ابتدائی 9931 ای ویزا درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں نئے ویزا نظام کے مطلوبہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ نادرا کے مطابق ابتدائی 9 ہزار 9 سو 31   ای ویزہ درخواستیں موصول ہوئیں ،   اب تک 7 ہزار ایک سو 60 افراد کو فوری ویزا جاری کیا گیا ، 2 ہزار 4 سو 46 درخواستیں زیر غور ہیں  جبکہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر 325 درخواستیں مسترد کی گئیں، ای ویزا پالیسی کے حوالے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ نیا ویزہ نظام انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہےاور مطلوبہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ لوگ کاروبار، سیاحت اور تعلیم کیلئے پاکستانی ای ویزہ سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیرخارجہ نے  امید ظاہرکی کہ ای ویزا پالیسی سیاحت کے فروغ اور معاشی استحکام کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی ۔ نئی ای ویزا پالیسی سے "اقتصادی سفارتکاری "کو بھی فروغ ملے گا۔