Thursday, April 18, 2024

نادرا کا کارنامہ : ٹنڈو الہ یار کے نوجوان کی جنس تبدیل کرکے اسے عورت بنا دیا

نادرا کا کارنامہ : ٹنڈو الہ یار کے نوجوان کی جنس تبدیل کرکے اسے عورت بنا دیا
July 12, 2015
ٹنڈوالہ یار(92نیوز)نادرا کا ناقابل فراموش کارنامہ ، ٹنڈوالہ یار نادرا کے دفتر نے نوجوان کو عورت اور، سنجرچانگ کے رہائشی کے کارڈ میں مرد کو عورت بناتے ہوئے اسکی بیوی کو اسکا شوہر بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق باکمال لوگ لاجواب سروس ،ٹنڈوالہ یار کے رہائشی پرویز اختر نے اپنے بیٹے حارث خان کا ارجنٹ شناختی کارڈ بنوایا ، ارجنٹ فیس کی وصولی کے باوجود چالیس دنوں سے زائد عرصہ میں شناختی کارڈ بن کر آیا ، ستم ظریفی یہ کہ نوجوان کے جنس کے خانے میں مرد کی جگہ عورت لکھ دیا ، یہ ہی نہیں بلکہ غلطی کی درستگی کے لیے بھی ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے۔ ایک اور واقعہ میں ضلع ٹنڈوالہ یار کے علاقے سنجر چانگ کے رہائشی محمد عثمان کا شناختی کارڈ کئی ماہ نادرا آفس کے دھکے کھانے کے بعد بن کر آیا تو اس میں اسکی جنس عورت لکھی ہوئی تھی یہ ہی نہیں بلکہ والد کے خانے میں شوہر لکھ کر اسکی بیوی خیری کا نام تحریر کردیا یعنی خیری کو عثمان کا شوہر ہی بنا دیا۔