Tuesday, April 23, 2024

نادرا پر حکومت کا کوئی دباؤ نہیں ،الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے تمام تضحیک آمیز بیانات کے ریکارڈ پیش کیے جائیں گے:ترجمان نادرا

نادرا پر حکومت کا کوئی دباؤ نہیں ،الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے تمام تضحیک آمیز بیانات کے ریکارڈ پیش کیے جائیں گے:ترجمان نادرا
May 31, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ترجمان نادرانے کہا ہے کہ گورنمنٹ کی طرف سے نادرا پر کسی قسم کا دباؤ نہیں  ہے،الیکشن ٹریبونل کے جج کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام تضحیک آمیز بیانات کے ریکارڈ پیش کئے جائیں  گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  نادر چیئر مین کا دورہ دو روز پہلے سے طے تھا ،چیئر مین نادرا نے اپنا باہر کا دورہ جوڈیشل انکوئری کمیشن میں پیش ہونے کی وجہ سے ملتوی کیا تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ چئیر مین  ویکینڈ پر نہیں بلکہ منگل کو  لندن روانہ ہو ئے،پی ٹی آئی کی قیادت غلط بیانی سے کام نہ لے  جبکہ الیکشن ٹریبونل نے  قائم مقام چیئر مین  نادرا کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عثمان مبین 16 مئی کو الیکشن ٹریبونل میں پیش ہو چکے ہیں جس پر 16 مئی کو پی ٹی آئی  کے وکیل نے خود جرح  نہیں کی ۔