Thursday, May 9, 2024

نادرا ، سیف سٹی لاہور اور دیگر اداروں پر مشتمل خصوصی سیل قائم کیا ہے، فواد چودھری

نادرا ، سیف سٹی لاہور اور دیگر اداروں پر مشتمل خصوصی سیل قائم کیا ہے، فواد چودھری
April 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں انارکی پھیلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے نادرا ، سیف سٹی لاہور اور دیگر اداروں پر مشتمل خصوصی سیل قائم کیا ہے۔

 فواد چودھری نے کہا پولیس تشدد میں ملوث لوگوں کی ویڈیوز کے ذریعے نشاندہی کی جا رہی ہے۔ اب تک درجنوں لوگ شناخت کر لیے گئے۔ تمام افراد کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز ہو رہا ہے۔