Wednesday, May 8, 2024

  نادرا سمیت کسی بھی ادارے میں کرپشن منظور نہیں : چودھری نثار

   نادرا سمیت کسی بھی ادارے میں کرپشن منظور نہیں : چودھری نثار
June 10, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نادرا سمیت کسی بھی ادارے ،میں کرپشن منظور نہیں ، نادرا پاکستان کا قابل فخر اور حساس ادارہ ہے جو انتہائی اہم ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔ نادرا کے لوگ جعلی شناختی کارڈ نہ بنائیں اگر عوام کے سامنے آڈٹ رپورٹ رکھوں تو عوام حیران ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  پندرہ لاکھ کا ہار عوام کے پیسوں سے لیا گیا جو غائب ہے اب وہ اس ہار کو تلاش کر رہے ہیں۔