Wednesday, April 24, 2024

ناجائز حکومت کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، فضل الرحمن

ناجائز حکومت کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، فضل الرحمن
November 11, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) جے یو آئی کا دھرنا 13 ویں روز میں داخل ہوگیا، فضل الرحمن کا کہنا ہے ناجائز حکومت کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، آزادی مارچ کے شرکا یہاں سے اٹھ کر شہر شہر حکومت کے خلاف جنگ لڑیں گے۔ سربراہ جے یوآئی ف نے آزادی مارچ دھرنے سے خطاب میں کہا کہ ناجائز حکومت کے خاتمے کے لیے استقامت کے ساتھ سفر جاری ہے اور رہے گا، ہم نے اللہ سے عہد کیا ہے کہ ناجائز حکومت کا خاتمہ کرنا ہمارے ایمان کا تقاضا ہے، اسی جذبے کے ساتھ یہ تحریک آگے بڑھے گی۔ مونالافضل الرحمن نے کہا کہ قوم کو ان ناجائز اور مسلط قوتوں سے نجات مل کر رہے گی،یہ نوازشریف کو تلاشی کا کہتے تھے،یہ 61ویں بار عدالت میں چھپتا رہا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک بار پھر اس کی درخواست مسترد کردی۔