Friday, March 29, 2024

ناجائز تعمیرات کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن بااثر شخصیات کی مداخلت پر روک دیا گیا

ناجائز تعمیرات کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن بااثر شخصیات کی مداخلت پر روک دیا گیا
July 23, 2020
 لاہور (92 نیوز) ناجائز تعمیرات کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن بااثر شخصیات کی مداخلت پر روک دیا گیا۔ کروڑوں روپے کی اراضی پر ناجائز تعمیرات ایل ڈی اے کی ملی بھگت سے قائم تھیں۔ اعلی عدلیہ کے حکم پر ناجائز تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔ آپریشن شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی اہم شخصیت کی مداخلت پر آپریشن روک دیا گیا۔ یہ آپریشن لاہور ستوکتلہ کے علاقہ میں معروف نجی س سائٹی میں ہو رہا تھا۔