Thursday, March 28, 2024

نابینا بھکاریوں نے ڈی سی او لاہور کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

نابینا بھکاریوں نے ڈی سی او لاہور کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
December 1, 2015
لاہور (92نیوز) نابینا گداگروں نے عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی او سی لاہور کو نوٹس جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے نابینا گداگروں کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست گزاروں کو ماہانہ وظیفہ دینے اور ان کو پکڑنے سے روکا تھا لیکن عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔ درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود نہ درخواست گزاروں کو وظیفہ دیا گیا نہ ہی پکڑ دھکڑ روکی گئی۔ درخواست میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی استدعا کی گئی ہے جس پر لاہور ہائی کورٹ نے ڈی سی او سے دس دسمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔