Thursday, April 18, 2024

نابینا امریکی لڑکی نے پول والٹ میں 3.5میٹر اونچی چھلانگ لگا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

نابینا امریکی لڑکی نے پول والٹ میں 3.5میٹر اونچی چھلانگ لگا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا
May 18, 2015
ٹیکساس (ویب ڈیسک) امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں منعقد ہونےوالی ہائی سکول چیمپیئن شپ میں ایک نابینا نوجوان لڑکی نے پول والٹ جس میں کھلاڑی بھاگ کر ڈنڈے کی مدد سے رسے کے اوپر سے چھلاگ لگاتے ہیں، کانسی کا تمغہ جیت کر اپنے خواب کی تعبیر پا لی ہے۔ شارلٹ براو¿ن نامی اس نوجوان لڑکی نے 3.5 میٹر اونچی چھلانگ لگائی، تمغہ وصول کرتے وقت اس کا گائیڈ کتا بھی اس کے ساتھ تھا۔ بچپن میں آنکھوں کی ایک بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے شارلٹ گیارہ برس کی عمر میں ہی بینائی سے محروم ہوگئی تھی۔