Friday, April 19, 2024

نابینا افراد کا اسمبلی ہال کے باہر مظاہرہ، کوٹہ پر تحفظات کا اظہار

نابینا افراد کا اسمبلی ہال کے باہر مظاہرہ، کوٹہ پر تحفظات کا اظہار
March 3, 2015
لاہور( نائنٹی ٹو نیوز) نابینا افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں اسمبلی ہال کے باہر اجتجاج اور دھرنا، تین فیصد کوٹہ پر تحفظات کا اظہارکر دیا۔ سرکاری ملازمتوں میں نابینا افراد کے کوٹےمیں اضافے کے مطالبہ، گزشتہ روز سے جاری احتجاج نے آج نابینا افراد کو اسمبلی کے دروازے پر پہنچا دیا۔ احتجاج کرنے والےنابینا افراد کے سربراہ نےنائنٹی ٹو نیوز سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کا کوٹہ دو سے بڑھا کر تین پرسنٹ کیا جا رہا ہے جبکہ دو پرسنٹ کوٹہ کے تحت سات ہزار نوکریاں خالی پڑی ہیں انہیں پُر نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمیں نوکری دینے کے احکامات جاری کریں تا کہ رات بھر سےدھرنے میں بیٹھے پچاس سے زائد لوگ اپنے گھروں کو جا سکیں۔ نابینا افراد نے مطالبات کے پورا نہ ہونے کی صورت میں مال روڈ کو بند کرنے کی دھمکی دی۔