Monday, May 6, 2024

نابینا افراد نے ایک بار پھر میٹرو ٹریک پر دھرنا دیدیا، سی سی پی او،کمشنراور ڈی سی او مذاکرات کیلئے اپنے ساتھ لے گئے

   نابینا افراد نے ایک بار پھر میٹرو ٹریک پر دھرنا دیدیا، سی سی پی او،کمشنراور ڈی سی او مذاکرات کیلئے اپنے ساتھ لے گئے
June 11, 2015
لاہور( 92نیوز)لاہور میں نابینا افراد نے آج پھر احتجاج کیا،میٹرو بس ٹریک پرپہنچے اور آمدورفت معطل کرا دی۔ جوپانچ گھنٹوں بعد بحال ہوئی۔ تفصیلات  کے مطابق حکومت کی تسلیوں سے نابینا افراد مطمئن نہ ہوئے رانا ثناءاللہ سے ہونیوالے معاہدے کو مسترد کیا اور میٹرو ٹریک پر ہلہ بول کر آمدورفت معطل کروا دی۔ جس کے باعث گجومتہ سے کلمہ چوک تک بس سروس بند ہو گئی،مظاہرین نے کہا کہ حکومتی نمائندے ہمیشہ وعدہ خلافی کرتے ہیں۔ احتجاج اور مذاکرات کے کھیل کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑا جنہیں میٹرو سروس بند ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پانچ گھنٹے بعدحکومت کو خیال آیا سی سی پی او کیپٹن(ر) امین وینس، کمشنر عبد اللہ سنبل اور ڈی سی او کیپٹن (ر) عثمان کلمہ چوک پہنچے اور مذاکرات کیلئے نابینا افراد کو ساتھ لے گئے۔ جبکہ کچھ مظاہرین مذاکرات کیلئے سوشل ویلفیئر کے افسران کے ساتھ چل دئیے۔