Friday, April 19, 2024

نابھا جیل پر حملہ ، خالصتان لبریشن فرنٹ کے سربراہ سمیت پانچ قیدی فرار

نابھا جیل پر حملہ ، خالصتان لبریشن فرنٹ کے سربراہ سمیت پانچ قیدی فرار
November 27, 2016

 نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی پنجاب میں پولیس وردیوں میں ملبوس مسلح افراد نے نابھا جیل پردھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے بعد حملہ آور خالصتان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ہرمیندر سنگھ منٹو سمیت پانچ خطرناک قیدیوں کو چھڑا کر لے گئے ۔

تفصیلات کےمطابق پولیس کی وردی میں ملبوس دس مسلح افراد نے بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں نابھا جیل پر حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ پانچ ساتھیوں سمیت جیل سے فرار ہو گئے۔

جیل سےفرار ہونے والے قیدیوں میں ہرمیندر سنگھ منٹو اور ان کے علاوہ وکی گوندر، گورپریت شیخون نیتا دیول اوروکرم جیت شامل ہیں۔

ہرمیندرسنگھ منٹو کو دوہزارچودہ میں نئی دہلی کے اندرا گاندھی ائیرپورٹ سے گرفتارکیا گیا تھا ان پر دوہزار آٹھ میں سرسا میں واقع ڈیرا سُچا سوداکے سربراہ گورمیت رام رحیم سنگھ پر حملہ کرنے اور ہلواڑہ ایئرفورس اسٹیشن  سے برآمد ہونیوالے دھماکہ خیز مواد سمیت دس مقدمات درج  ہیں۔

بھارت نے روایتی منافقت سے کام لیتے ہوئے اس واقعہ کا الزام بھی پاکستان پر عائد کر دیا ہے، اورکہانی یہ کہانی گھڑی گئی ہے کہ ہرمیندرسنگھ منٹونےجون دوہزاردس میں بھی پاکستان اور یورپ کے گیارہ ماہ کے طویل دورے کئے تھے۔