Monday, September 16, 2024

نابلوس: اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے سولہ سالہ احمد کمال نامی فلسطینی نوجوان شہید

نابلوس: اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے سولہ سالہ احمد کمال نامی فلسطینی نوجوان شہید
August 16, 2015
فلسطین (ویب ڈیسک) اسرائیلی قابض فوج نے ایک اور نہتے فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا جبکہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا۔ فلسطین پر قابض اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے نابلس میں سولہ سالہ نہتے فلسطینی احمد کمال رفیق التاج کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی فوجیوں کے وحشیانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی نوجوان کی شہادت کی ذمہ دار اسرائیلی حکومت ہے۔ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں کے مظالم تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے اور اسرائیلی فوجی بڑی ڈھٹائی سے فلسطینی نوجوانوں پر حملوں کا الزام عائد کر کے انہیں شہید کر رہے ہیں۔