Saturday, April 20, 2024

نااہلی ریفرنس : نعیم بخاری الیکشن کمیشن میں عمران خان کے وکیل مقرر

نااہلی ریفرنس : نعیم بخاری الیکشن کمیشن میں عمران خان کے وکیل مقرر
November 22, 2016

اسلام آباد (92نیوز) پاناما لیکس کیس کے بعد الیکشن کمیشن میں نااہلی ریفرنس میں بھی حامد خان نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا۔ پی ٹی آئی سربراہ کے نئے وکیل نعیم بخاری ہونگے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے جواب داخل کرانے کےلئے مہلت بھی مانگ لی۔ جہانگیر ترین نے تحریری جواب جمع کرا دیا۔ کہتے ہیں الزامات بے بنیاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق سپیکر کے ریفرنس کی سماعت کی۔ ع

مران خان کے وکیل حامد خان کیس سے علیحدہ ہو گئے جس پر عمران خان نے نعیم بخاری کو نیا وکیل نامزد کر دیا ہے۔ دوران سماعت نعیم بخاری نے جواب جمع کرانے کےلئے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

میڈیا سے گفتگو میں نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ حامد خان کے فیصلے پر افسوس ہوا۔ جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشن کو اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس ریٹرن سے متعلق سٹیٹ بینک نے کلیئرنس دیدی ہے۔ قرض معافی سے متعلق تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ سپیکر کے ریفرنس کو مسترد کرکے کیس خارج کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتو ی کر دی۔