Tuesday, April 23, 2024

نااہلی درخواست، الیکشن کمیشن کا فیصل واوڈا کو طلبی کا ایک اور نوٹس

نااہلی درخواست، الیکشن کمیشن کا فیصل واوڈا کو طلبی کا ایک اور نوٹس
July 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے نااہلی کی درخواست پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو طلبی کا ایک اور نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر کو خود یا وکیل کو 4 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ نوٹس میں کہا گیا کہ اگر وفاقی وزیر یا وکیل پیش نہ ہوئے تو الیکشن کمیشن یکطرفہ کارروائی کرے گا۔ دہری شہریت چھپانے پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لئے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ 2018ء کے الیکشن میں نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے۔ الیکن کمیشن میں فیصل واوڈا نے دہری شہریت نہ ہونے کا جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔ فیصل واوڈا نے دہری شہریت چھپا کر اور جھوٹا حلف نامہ جمع کراکر بددیانتی کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد فیصل واوڈا نے امریکی شہریت چھوڑنے کے لیے اپلائی کیا، سپریم کورٹ واضح کر چکی ہے کہ نامزدگی فارم جمع کراتے وقت دوہری شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ دینا ضروری ہے۔