Friday, May 10, 2024

نااہلی اس وقت تک ہے جب تک فیصلہ دینے والے کرسیوں پر بیٹھے ہیں، مریم نواز

نااہلی اس وقت تک ہے جب تک فیصلہ دینے والے کرسیوں پر بیٹھے ہیں، مریم نواز
April 13, 2018
سیالکوٹ (92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی نااہلی تاحیات نہیں،اس وقت تک ہے جب تک فیصلے دینے والے کرسیوں پر بیٹھے ہیں ۔ سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ ایسے فیصلوں سے نوازشریف کمزور نہیں مضبوط ہو رہے ہیں کیونکہ یہ لیڈر عوام کے دلوں میں بستا ہے، لوگوں کے دلوں کے قریب ہے ۔ بار بار نااہلی اور اج نااہلی کا فیصلہ کیوں آیا، اس لئے آیا کہ ان کو یقین ہو گیا ہے کہ انتخابات میں آپ نواز شریف کو شکست نہیں دے سکتے، یہ فیصلہ نہیں یہ اس بات کا اعتراف ہے کہ نواز شریف جیت رہا ہے ۔ نواز شریف کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں، ایک ڈکیٹر نے کہا تھا کہ نواز شریف ماضی کا حصہ بن گیا ہے، نواز شریف کو خاندان کے ساتھ جلا وطن کیا گیا تھا ۔ وہ نااہلیاں آج کوڑے دانوں میں پڑی ہیں، وہ سزائیں دینے والے آج کہاں ہیں ۔