Wednesday, May 15, 2024

نااہلوں کی مہنگی بجلی کے معاہدوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوششیں ہو رہی ہیں، شہباز گِل

نااہلوں کی مہنگی بجلی کے معاہدوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوششیں ہو رہی ہیں، شہباز گِل
November 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے نااہلوں کی مہنگی بجلی کے معاہدوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوششیں ہو رہی ہیں۔

شہباز گِل نے بلاول بھٹو بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل میں کہا تحریک انصاف حکومت سے اپکو تکلیف عوامی مسائل کا نہیں بلکہ اپنی کرپشن دکان کی بند ہونے کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ذات سے یہی تکلیف ہر کرپٹ اور چور سیاستدان کو ہے۔ ملک کی بقا اور ترقی کیلئے ہم کرپٹ اور چوروں کے خلاف یونہی لڑتے رہیں گے۔ نااہل نواز و زرداری جیسے چوروں اور عوامی مجرموں کے خلاف لڑنا ہی وزیراعظم عمران خان کی سیاست کا مقصد و منشور ہے۔

شہباز گِل بولے نااہل اپوزیشن لفافوں کی مدد سے‏ 3 سال سے ایل این جی اور گیس پر پروپیگنڈا کر رہی ہے۔ آج یورپ سمیت امریکہ اور چین میں بھی توانائی کا بحران ہے۔ حکومت نے مشکل وقت میں بھی 80 سے 90 فیصد تک اپنی ضرورت کے مطابق ایل این جی کا حصول ممکن بنایا۔