Friday, April 19, 2024

نااہل اور کرپٹ ٹولے نے بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، مریم اورنگزیب

نااہل اور کرپٹ ٹولے نے بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، مریم اورنگزیب
October 8, 2020
لاہور (92 نیوز) ترجمان ن لیگ مریم نگزیب کا کہنا ہے نااہل، نالائق اور کرپٹ ٹولے نے بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آلو، ٹماٹر، سبزی سب چیزیں تین ماہ میں 70 سے 80 فیصد مہنگی ہوچکی۔ حکومت نے آخری بار بجلی مہنگی کی، اس حکومت کے یہ آخری اعلانات ہیں۔ اب ان کے گھبرانے کا وقت ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو دوران ٹرائل گرفتار کیا گیا جب ان کے گواہان کا بیان بھی ریکارڈ ہو چکا تھا، شہباز شریف کو گرفتار اس لئے کیا گیا کہ اے پی سی کے فیصلوں کو سبوتاژ کیا جائے۔