Sunday, September 8, 2024

نائینٹی ٹو نیوز کی جانب سے ہم وطنوں کو اس ارض پاک کی سترویں سالگرہ مبارک ہو

نائینٹی ٹو نیوز کی جانب سے ہم وطنوں کو اس ارض پاک کی سترویں سالگرہ مبارک ہو
August 14, 2017

لاہور(92نیوز)نائینٹی ٹو نیوز کی جانب سے ہم وطنوں کو اس ارض پاک کی سترویں سالگرہ مبارک ہو نائینٹی ٹو نیوز ہمیشہ اپنے وطن کی ترقی اور اسے جدید تر بنانے میں پہلے دن سے اپنا کردار ادا کررہا ہے ۔ نائینٹی ٹو گروپ نے پاکستان کا پہلا ایچ ڈی چینل ،ہولو گرام ٹیکنالوجی  اور تین سو ساٹھ ڈگری  کا نیوز اسٹوڈیو متعارف کروایا  ۔اب پاک سر زمین کی سترویں سالگرہ کے موقع پر  نائینٹی ٹو نیوز کی جانب سے ایک اور تحفہ  دیا جا رہا ہے ۔پاکستان کا سب سے بڑا نیوز ہیڈ کوارٹر، یہ اسٹوڈیو اتنا بڑا اور اتنی زیادہ جدتوں کے ساتھ اپنی طرح کا واحد اسٹوڈیو ہے جس میں ورچوئل ٹیکنالوجی ،ہولوگرام، پروگرامنگ، بیک وقت  کئی نیوز سیٹس کا استعمال ممکن ہے یہ پاکستان کا سب سے بڑا نیوز اسٹوڈیو ہے اور نائینٹی ٹو نیوز کے اُس عزم کا ثبوت ہے جو کہ نائینٹی ٹو نیوز کا اپنے دیکھنے والوں کے ساتھ ہے کہ ہر جدت اور ٹیکنالوجی کے ساتھ اپنی باخبر باوثوق خبریں سب سے پہلے ان تک پہنچائے گا۔