Friday, May 3, 2024

نائیجیرین فوج نے بوکو حرام کی قید سے 178 افراد کو بازیاب کرا لیا

نائیجیرین فوج نے بوکو حرام کی قید سے 178 افراد کو بازیاب کرا لیا
August 3, 2015
ابوجا (ویب ڈیسک) نائیجیریا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی قید سے 178 افراد کو بازیاب کرا لیا ہے۔ نائیجیریا کی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کی شمالی ریاست بورنو میں کارروائی کرتے ہوئے بوکو حرام کی قید سے ایک سو اٹھہتر مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ بازیاب کرائے گئے مغویوں میں سو سے زائد بچے اور بڑی تعداد میں خواتین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نائیجیریا فوج نے آپریشن کے دوران بوکو حرام کے کمانڈر کو حراست میں لینے اور کئی علاقوں پر قبضہ حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔